12 ستمبر، 2018، 12:30 PM

امریکہ چین تجارتی تنازع میں امریکی صارفین کا بھی نقصان ہوگا: اقتصادی ماہرین

امریکہ چین تجارتی تنازع میں امریکی صارفین کا بھی نقصان ہوگا: اقتصادی ماہرین

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ چین کی 267 ارب ڈالر مالیت کی مزید درآمدی اشیا پر محصولات لگا دیں گے جس کے بعد عملی طور پر چین سے درآمد کی جانے والی ہر چیز ٹیکسوں کے دائرے میں آجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ چین کی 267 ارب ڈالر مالیت کی مزید درآمدی اشیا پر محصولات لگا دیں گے جس کے بعد عملی طور پر چین سے درآمد کی جانے والی ہر چیز ٹیکسوں کے دائرے میں آجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اضافی محصولات، ان 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدات کے علاوہ ہیں جن پر پہلے ہی اضافی ٹیکس لگائے جا چکے ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا کو جلد درآمدی ٹیکس کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔دوسری جانب چین نے بھی یہ دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے نئے ٹیکس لگائے تو جواباً مساوی مالیت کے ٹیکس لگا دیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تنازعات اور ایک دوسرے کے خلاف مزید محصولات عائد کرنے کی دھمکیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے چین سے درآمدات پر مزید محصولات لگائے تو وہاں سے آنے والی تقریباً ہر چیز اضافی محصولات کے دائرے میں آ جائے گی۔ اور آخر کار اس کا نقصان امریکی صارفین کو بھی ہوگا۔

News ID 1883876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha